نائیجیریا میں بوکو حرام کے مشتبہ حملے کے بعد 15 لاشیں برآمد
نائیجیریا میں بوکو حرام کے مشتبہ حملے کے بعد 15 لاشیں برآمد

مزید خبریں
ابوجا ۔3اکتوبر (اے پی پی):نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے مشتبہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد کم از کم 15 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس اور میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکومتی علاقے کے موسونے اور الا کے قریب کھیتوں میں حملے کے بعد لاشیں برآمد کی گئیں۔ بورنو پولیس کے ترجمان نہوم داسو نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشیں مقامی کسانوں کی ہیں جبکہ دیگر متاثرین کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے نائیجیریا کے روزنامہ پنچ نے بتایا کہ متاثرین میں کسان اور لکڑیاں جمع کرنے والے افراد، جن میں نوجوان بھی شامل تھے، شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر کھیتوں کے قریب ان افراد کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ایک مقامی ذریعے کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کی تدفین جمعرات کو کردی گئی۔ حملے کے روز کم از کم 18 افراد کھیتوں کی جانب گئے تھے۔








