چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی سول، سیشن اور خصوصی عدالتوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن رجسٹرار ہائی کورٹ نے جاری کر دیا ہے
پنجاب بھر کی سول، سیشن اور خصوصی عدالتوں کے موسم سرما کے اوقات کار جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی سول، سیشن اور خصوصی عدالتوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن رجسٹرار ہائی کورٹ نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن نمبر 64-R&M/IV.A.5 کے مطابق یکم نومبر سے 31 مارچ تک پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز عدالتیں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گی۔ اس دوران دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقرر کئےگئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے تحت نئے اوقات کار پنجاب بھر کی متعلقہ سول، سیشن اور خصوصی عدالتوں پر لاگو ہوں گے جن میں مری کی عدالتیں بھی شامل ہیں۔







