نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک ، 14 لاپتہ ہو گئے

ابوجا۔5جنوری (اے پی پی):نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے نائیجیریا کی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب پیش آیا ۔ یوبے کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جانے والے افراد، ماہی گیر اور کسانوں سمیت 52 …

ابوجا۔5جنوری (اے پی پی):نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے نائیجیریا کی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب پیش آیا ۔ یوبے کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جانے والے افراد، ماہی گیر اور کسانوں سمیت 52 افراد سوار تھے جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے یوبے میں حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی ایجنسیاں، ایمرجنسی ریسپانسرز اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور نعشوں کی بازیابی میں مدد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں