ناران،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف کا رافٹنگ پوائنٹس اور زپ لائنز کا تفصیلی معائنہ

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ٹیکنیکل سٹاف نے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مختلف رافٹنگ ایریاز اور زپ لائنز کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے دوران کے ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،

ناران۔ 18 مئی (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ٹیکنیکل سٹاف نے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مختلف رافٹنگ ایریاز اور زپ لائنز کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے دوران کے ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،

ٹیم نے رافٹنگ اور زپ لائن آپریشنز میں استعمال ہونے والی لائف جیکٹس،حفاظتی آلات،ایمرجنسی سہولیات اور عملے کی پیشہ ورانہ تیاری کو بھی چیک کیا،کے ڈی اے حکام نے متعلقہ آپریٹرز کو ہدایت جاری کی کہ سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے،

حکام کا کہنا تھا کہ محفوظ اور معیاری سیاحتی ماحول کی فراہمی کے ذریعے سیاحوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔