لاہور۔26نومبر (اے پی پی):نارتھ زون ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیض باغ جمخانہ نے محبوب پارک جمخانہ کرکٹ کلب کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔فیض باغ جمخانہ کا ٹاکرا جاوید میموریل کرکٹ کلب سے ہو گا ۔کشمیر کراون گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں فیض باغ جمخانہ نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان …
نارتھ زون ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیض باغ جمخانہ کی محبوب پارک جمخانہ کرکٹ کلب کو 24رنز سے شکست

مزید خبریں
لاہور۔26نومبر (اے پی پی):نارتھ زون ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیض باغ جمخانہ نے محبوب پارک جمخانہ کرکٹ کلب کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔فیض باغ جمخانہ کا ٹاکرا جاوید میموریل کرکٹ کلب سے ہو گا ۔کشمیر کراون گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں فیض باغ جمخانہ نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے شفیع اللہ نے 47گیندوں پر 90رنز کی دلکش اننگ کھیلی اسماعیل مست نے 30اور آفتاب میر نے 24رنز بنائے، غفران ہادی نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔
ہدف کے تعاقب میں محبوب پارک جمخانہ مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 187رنز تک محدود رہی محمد راشد نے 54، علی دلشاد نے 40اور محمد معیز نے 30رنز بنائے محمد علی، جنید خان اور وقاص خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شفیع اللہ کوشاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔صدر نارتھ زون محمد اعجاز بٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشد اور چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نارتھ زون محمد نصیر نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور دونوں کلبز کے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی۔








