ناروے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 2 افراد ہلاک

110
Norway
Norway

اوسلو۔29اگست (اے پی پی):ناروے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو نےسے 2 مقامی افراد ہلاک ہو گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارالحکومت اوسلو سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع ویسٹرے ٹوٹن، ان لینڈیٹ میں واقع رینسول ہوائی اڈے سے تقریباً ایک کلومیٹر جنوب میں میں پیش آیا ، جس سے 2 مقامی افراد ہلاک ہو گئے ۔

مقامی پولیس کے ٹاسک لیڈر جورجن برگ نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورنزک ٹیکنیشن اور ہوائی حادثات کی تحقیقاتی برانچ جلد ہی نعشوں کی ریکوری کے لیے اپنی کارروائیاں شروع کر دے گی اور ضروری تحقیقات کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد حادثے کی وجہ کا تعین کرنا ہے۔

پولیس نے عوام پر زور دیا کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں تاکہ جاری تحقیقات اور ریکوری آپریشن میں آسانی ہو۔