ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 9.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومئی کے مقابلہ میں 33.33 فیصدزیادہ ہے، مئی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، گزشتہ سال …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 9.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومئی کے مقابلہ میں 33.33 فیصدزیادہ ہے،

مئی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال جون میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو رواں سال جون میں کم ہوکر9.9 ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2023 میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 110 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کے 144.8 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 27.6 فیصدکم ہے۔