ناروے نے گہرے سمندر میں کان کنی کے منصوبوں کو معطل کر دیا،حکومتی اتحادی

110
Norway
Norway

اوسلو۔2دسمبر (اے پی پی):ناروے نےآئندسال گہرے سمندر میں کان کنی کے لئے لائسنس کا اجرا شروع کرنے کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے مرکز کی بائیں بازو کی حکومت کے ساتھ اتحادی جماعت سوشلسٹ لیفٹ پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اقلیتی حکومت کے 2025 کے بجٹ کی حمایت کے بدلے اس اقدام کو روک دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ 2024 یا 2025 میں گہرے سمندر میں کان کنی کے لیے دریافت کے حقوق کا کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا۔

وزارت توانائی نے فوری طور پر اس اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نے TV2 ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ صرف ایک التوا ہے۔ ہمیں اسے قبول کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ نے جنوری میں تقریباً 280,000 مربع کلومیٹر (108,000 مربع میل) سمندر کی تہہ میں کان کنی کے حقوق کی اجازت دینے کی منظوری دی تھی۔اس فیصلے کو ماحولیاتی گروپوں اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سےمخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔