برلن۔ 29 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کے کمشنر برائے بجٹ و انسانی وسائل گینتھر اوٹینگر نے کہا ہے کہ بلاک نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لنئن پراجیکٹ کو نہیں روک سکتی تاہم اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کیا اسسلسلے میں یورپی یونین کی ہدایات پر عملدرآمد ممکن بنایا گیا ہے کہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انھوں نے …
نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں ہماری ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے، یورپی یونین

مزید خبریں
برلن۔ 29 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کے کمشنر برائے بجٹ و انسانی وسائل گینتھر اوٹینگر نے کہا ہے کہ بلاک نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لنئن پراجیکٹ کو نہیں روک سکتی تاہم اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کیا اسسلسلے میں یورپی یونین کی ہدایات پر عملدرآمد ممکن بنایا گیا ہے کہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن کی تنصیب پوری رفتار سے جاری ہے اسے روکنے کا سوال ہی نہیںپیدا ہوتا تاہم اس کے ذریعے گیس کی ترسیل کا عمل اسی وقت شرع ہوگا جپ یورپی یونین کے مقامی مارکیٹ کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد ہوگا۔انھوں نے یورپی یونین کے ڈائریکٹو کی کچھ تازہ شرائط بشمول گیس پیداکرنے یا اس کی تجارت کرنے والے تمام اداروں کی گیس پائپ لائن تک یکساں رسائی، گیس پیدا کرنے والوں اور پائپ لائن آپریشنش میں فرق کرنا اور اس کی قیمتوں کا شفاف اندازمیں تعین ہے۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ 2020 ءمیں اس پائپ لائن منصبے سے گیس کی ترسیل کے آغاز سے قبل موثر انداز میں بات چیت کا عمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گیس پائپ لائن بارے جرمنی سمیت یورپ میں بحث و مباحثہ جاری ہے۔








