امریکی خلائی ادارے ناسا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نیا تجارتی سپلائی مشن کامیابی سے روانہ کر دیا۔
ناسا اور سپیس ایکس کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نیا مشن روانہ

مزید خبریں
لاس اینجلس ۔16مئی (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نیا تجارتی سپلائی مشن کامیابی سے روانہ کر دیا۔شنہوا کے مطابق سپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز تقریباً 6 ہزار 500 پاؤنڈ سامان لے کر امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوا۔ناسا کے مطابق خلائی جہاز اتوار کی صبح خودکار نظام کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو جائے گا۔ مشن کے ذریعے خلائی اسٹیشن میں موجود عملے کے لیے ضروری سامان اور کئی سائنسی تجربات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔خلائی جہاز میں ایسے جدید آلات شامل ہیں جو زمین کے گرد موجود چارج شدہ ذرات، سیاروں کی تشکیل اور زمین و چاند سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی کا درست جائزہ لینے میں مدد فراہم کریں گے۔ناسا کا کہنا ہے کہ یہ مشن اسپیس ایکس کا آئی ایس ایس کے لیے 34واں تجارتی سپلائی مشن ہے۔ مشن کی روانگی پہلے خراب موسم کے باعث دو بار مؤخر کی گئی تھی۔








