ناسا نے اسپیس ایکس کے کریو-14 مشن کے لیے چار رکنی عملے کا اعلان کردیا ہے، جس میں امریکا، جاپان اور روس کے خلاباز شامل ہیں۔شنہوا کے مطابق مشن کو 2027 کی بہار سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ کیے جانے کا امکان نہیں۔
ناسا کا سپیس ایکس کے کریو-14 مشن کے لیے چار رکنی عملے کا اعلان

مزید خبریں
لاس اینجلس ۔26ستمبر (اے پی پی):ناسا نے اسپیس ایکس کے کریو-14 مشن کے لیے چار رکنی عملے کا اعلان کردیا ہے، جس میں امریکا، جاپان اور روس کے خلاباز شامل ہیں۔شنہوا کے مطابق مشن کو 2027 کی بہار سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ کیے جانے کا امکان نہیں۔
ناسا کے مطابق امریکی خلاباز کایلا بارون اور کرس برچ بالترتیب خلائی جہاز کی کمانڈر اور پائلٹ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ماکوٹو سوا اور روسکوسموس کے خلا باز آروتین کیویریان مشن اسپیشلسٹ ہوں گے۔یہ مشن ناسا کے لو ارتھ آربٹ پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے ساتھ 14ویں کمرشل کریو گردش ہوگی۔
عملہ سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے مختلف تجربات کرے گا، جن کا مقصد چاند اور مریخ پر مستقبل میں انسانی مشنز کی معاونت کے ساتھ زمین پر انسانوں کے لیے مفید تحقیق کو فروغ دینا ہے۔







