اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ انتہائی پریشان کن ہے ، مذہبی نفرت کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ انتہائی پریشان کن ہے ، مذہبی نفرت کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

اقوام متحدہ۔026ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ انتہائی پریشان کن ہے ، مذہبی نفرت کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیاز، مساجد پر حملوں اور قرآنِ کریم کی بے حرمتی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرحد کے بالکل دوسری جانب آر ایس ایس سے وابستہ ہندوتوا نظریہ مذہبی نفرت کو ہوا دے رہا ہے جس کے نتیجے میں بلوائیوں کا تشدد، فرقہ وارانہ فسادات، عبادت گاہوں پر حملے اور مذہبی آزادیوں پر پابندیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں،اسی ماہ کے آغاز میں سہارنپور ، بھارت میں 150 سال پرانی مسجد کا انہدام اس کی ایک مثال ہے، مذہبی نفرت کی اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے

مزید خبریں