وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ان کی بصیرت افروز قیادت اور وژن پر خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کے صدر شی جن پنگ کو بصیر ت افروز قیادت اور وژن پر خراج تحسین

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ان کی بصیرت افروز قیادت اور وژن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں عمومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شہبا زشریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کوگلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹوکی قیادت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ،ان ستونوں کی بنیاد پر ہم یقیناً انسانیت کے لیے ایک مشترکہ مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں







