پشاور۔ 03 مارچ (اے پی پی):نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر لوئر چترال میں 9 مارچ تک سکول بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر چترال لوئر میں تمام سکولز 9 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ باقی لائن ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔