نامور بلوچی شاعر، ادیب اور سکالر سید ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کوئٹہ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف کلچر حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام نامور بلوچی شاعر، ادیب اور سکالر سید ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ تقریبات (Centenary Celebration) کے سلسلے میں نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس سپینی روڈ کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کی۔ اس روح پرور تقریب میں ’’مکالمہ اور شعر و شاعری کا دیوان‘‘کے عنوان کے تحت خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر کلچر ڈاکٹر داؤد ترین، خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی، اور رکنِ صوبائی اسمبلی کلثوم نواز سمیت صوبے کی نامور ادبی شخصیات، شعراء ، محققین اور شائقینِ ادب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے سید ظہور شاہ ہاشمی کی بلوچی زبان، لغت نگاری اور ادب کے لیے دی گئی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے ادبی ورثے کو زندہ رکھنا اور نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء نے اس کامیاب ادبی نشست کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف کلچر، حکومتِ بلوچستان کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

ڈائریکٹوریٹ آف کلچر حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام نامور بلوچی شاعر، ادیب اور سکالر سید ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ تقریبات (Centenary Celebration) کے سلسلے میں نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس سپینی روڈ کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

xکوئٹہ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف کلچر حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام نامور بلوچی شاعر، ادیب اور سکالر سید ظہور شاہ ہاشمی کی صد سالہ تقریبات (Centenary Celebration) کے سلسلے میں نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس سپینی روڈ کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کی۔ اس روح پرور تقریب میں ’’مکالمہ اور شعر و شاعری کا دیوان‘‘کے عنوان کے تحت خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر کلچر ڈاکٹر داؤد ترین، خانہ فرہنگ ایران کے ڈی جی، اور رکنِ صوبائی اسمبلی کلثوم نواز سمیت صوبے کی نامور ادبی شخصیات، شعراء ، محققین اور شائقینِ ادب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے سید ظہور شاہ ہاشمی کی بلوچی زبان، لغت نگاری اور ادب کے لیے دی گئی گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے ادبی ورثے کو زندہ رکھنا اور نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء نے اس کامیاب ادبی نشست کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف کلچر، حکومتِ بلوچستان کے اس اقدام کو خوب سراہا۔