ناکامی اورتنقید کے خوف کے شکار افراد زندگی میں کچھ حاصل نہیں کرسکتے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ناکامی اورتنقید کے خوف کے شکار افراد زندگی میں کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے یہ بات پیرکوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں سابق امریکی صدر تھیوڈرروزویلٹ کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ قول پاکستان کے نوجوانوں کیلئے بہترین نصیحت ہے۔ روز …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ناکامی اورتنقید کے خوف کے شکار افراد زندگی میں کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے یہ بات پیرکوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں سابق امریکی صدر تھیوڈرروزویلٹ کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ قول پاکستان کے نوجوانوں کیلئے بہترین نصیحت ہے۔ روز ویلٹ نے اپنے قول میں کہاہے کہ تنقید کرنے والے اورمضبوط آدمی کی ٹھوکر کی نشاندہی کرنے والے کوئی معانی نہیں رکھتے۔سہرا اُس آدمی کے سر ہے جومیدان میں ہے، جس کا چہرہ دھول ، پسینے اورخون سے اٹا ہے، جو بہادری اورہمت سے کوشش کرتا ہے، جو باربار غلطیاں کرتا ہے کیونکہ کوئی بھی کوشش غلطیوںاورخامیوں سے مبراء نہیں ہوتی۔لیکن باہمت لوگ پہیم کوششیں جاری رکھتے ہیں، یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انتہائی خلوص اورلگن سے کام کرنا جانتے ہیں،ایسے لوگ اچھے اوراعلی وارفع مقصد کیلیئے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں اچھے حالات میں آخر میں بڑی کامیابیوں کے ملنے کا اچھی طرح سے یقین ہوتا ہے، یہ لوگ برے وقت میں، جب وہ ناکام ہوتے ہیں، ہمت، وقار اورثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں تاکہ ان کا نام ان ایسے کم ہت اوربزدل لوگوں میں شمارنہ ہوں جنہیں فتح یا شکست سے کوئی سروکارنہیں۔”۔وزیراعظم نے کہاکہ ناکامی اورتنقید کے خوف کے شکار افراد زندگی میں کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔