ناکام بغاوت موجودہ نظام کی فرسودگی کا نتیجہ تھی، ترک وزیراعظم

انقرہ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ16 اپریل کو عوام ملک میں ناکام بغاوت کی کوشش کا جواب بھرپور انداز میں دیں گے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے ازمیر میں سماجی تنظیموں سے کہا کہ 15 جولائی کا واقعہ موجودہ ناقص نظام کا نتیجہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کردوں اور ترکوں کا مسئلہ …

انقرہ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ16 اپریل کو عوام ملک میں ناکام بغاوت کی کوشش کا جواب بھرپور انداز میں دیں گے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے ازمیر میں سماجی تنظیموں سے کہا کہ 15 جولائی کا واقعہ موجودہ ناقص نظام کا نتیجہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کردوں اور ترکوں کا مسئلہ دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کو نفاق پرستوں سے پاک کرتے ہوئے "اتحاد بین العوام "کے زریں اصول کو لاگو کرے تاکہ ملک یکجہتی کی بہترین مثال بن جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply