ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاو¿ن کے دوران غلطیاں ہوئیں، ترک وزیراعظم کا اعتراف تدارک کے لیے مختلف شہروں میں کرائسس سینٹرز قائم کیے جائیں گے،بن علی یلدرم انقرہ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)ترک حکومت نے جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد شروع کئے گئے کریک ڈاو¿ن میں غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ بغاوت کی ناکامی کے …
ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاو¿ن کے دوران غلطیاں ہوئیں، ترک وزیراعظم کا اعتراف

مزید خبریں
ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاو¿ن کے دوران غلطیاں ہوئیں، ترک وزیراعظم کا اعتراف
تدارک کے لیے مختلف شہروں میں کرائسس سینٹرز قائم کیے جائیں گے،بن علی یلدرم
انقرہ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی)ترک حکومت نے جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد شروع کئے گئے کریک ڈاو¿ن میں غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ بغاوت کی ناکامی کے بعد سو فیصد درست سمت میں اقدامات نہیں کیے گئے۔ یلدرم نے واضح کیا کہ کریک ڈاو¿ن کے دوران ہونے والی غلطیوں کے تدارک کے لیے مختلف شہروں میں کرائسس سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں غلطی سے نشانہ بننے والے افراد کو انصاف مہیا کیا جائے ۔واضح رہے کہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ترک حکومت نے تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار حکومتی اہلکاروں کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا تھا۔








