بیجنگ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک منتخب حکومت اور صدر اردوآن کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ترکی کی مدد کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہانگ زو میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردوآن کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس …
ناکام سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ترکی کی مدد کریں گے،صدر اوباما

مزید خبریں
بیجنگ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک منتخب حکومت اور صدر اردوآن کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ترکی کی مدد کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہانگ زو میں جی ٹونٹی اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردوآن کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تیار کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں ترکی کی مدد کی جائے گی۔صدر اوباما نے کہا کہ ترکی اپنے کندھوں پر مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے اور اس معاملے میں بھی اس کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں ترکی ایک اہم اتحادی ہے اور ان خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعاون جاری رہے گا۔








