اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ کالام، مالم جبہ، دیر،چترال، پاراچنار، سیدوشریف، کشمیر، کوئٹہ اور قلات میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کالام ، مالم جبہ ، دیر، چترال دروش اور کوئٹہ میں برف باری …
نتھیا گلی اور ایوبییہ میں برف باری سے سردی میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ کالام، مالم جبہ، دیر،چترال، پاراچنار، سیدوشریف، کشمیر، کوئٹہ اور قلات میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کالام ، مالم جبہ ، دیر، چترال دروش اور کوئٹہ میں برف باری ہوئی جبکہ گلیات ، نتھیا گلی اور ایوبییہ میں6 انچ برف پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 ، پاارا چنار میں منفی 6، بگروٹ، مالم جبہ اور استور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








