نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے بورڈ کے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھر پو ر کوشش کر وں گا،نجم سیٹھی لاہور۔9 اگست (اے پی پی ) پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئندہ تین سال کےلئے نئے چیئرمین …
نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے

مزید خبریں
نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے
بورڈ کے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھر پو ر کوشش کر وں گا،نجم سیٹھی
لاہور۔9 اگست (اے پی پی ) پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئندہ تین سال کےلئے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے،اس طرح ان کے دوبارہ چیئرمین بننے کی خواہش ایک بار پھر پورا ہوگئی، نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈیپارٹمنٹس یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی جبکہ ریجنز میں لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور ایڈہاک کا شکار فاٹا شامل ہیں، پی سی بی کے نئے سربراہ کی سلیکشن کیلئے نئے گورننگ بورڈ کے چند ارکان کی گزشتہ روز ہی لاہور آمد ہوگئی تھی جبکہ دیگر ارکان بدھ کو اجلاس کیلئے پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران پی سی بی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا،پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل 9 ممبران تھے جن کے ووٹ کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم نجم سیٹھی کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا،اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نجم سیٹھی ،عار ف عزیز ،لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین ( واپڈا )،نعمان کے ڈار ( ایچ بی ایل ) ،متھا اسماعیل( سوئی سدرن گیس کمپنی) ،منصور مسعود خان ( یو نائیٹڈ بنک ) ،مراد اسماعیل ( صدر آر سی اے کوئٹہ ) ،نعمان بٹ ( صدر آر سی اے کوئٹہ )،خواجہ ندیم احمد ( صدر ایل سی سی اے لاہور ،امجد علی خان ،سیکرٹری آئی پی سی شامل تھے، دوسری جانب پی سی بی حکام کے مطابق نجم سیٹھی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں اور انہوں نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلئے مل کر کام کرنا ہے ،نجم سیٹھی پہلے بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں،پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد اور بورڈ کے دیگر انتظامی امور کو احسن طریقے سے چلانے پر نجم سیٹھی کی تعریف کی،ان کا کہنا تھا کہ جب پہلی مرتبہ 2013 میں نجم سیٹھی سے میری ملاقات ہوئی تو اس وقت میں ان سے کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کے لیے میری رائے تبدیل ہوئی‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے اپنے آپ کو ایک بہترین منتظم کے طور پر منوایا ہے جس کی سب سے بڑی مثال دو مرتبہ پی ایس ایل کا انعقاد ہے،پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کا نیا ٹیلنٹ سامنے آیا،پی سی بی کے ایک اور سابق چیئرمین جنرل توقیر ضیاءنے بھی خالد محمود کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو بورڈ کی سربراہی کےلئے بہترین قرار دیا۔








