نجکاری کمیشن بورڈ کا پی آئی اے سی ایل نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ پر پیشرفت کا جائزہ

نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ کا 252واں اجلاس بدھ کو وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل ) کی نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ کا 252واں اجلاس بدھ کو وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل ) کی نجکاری ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران مالیاتی مشیر نے بورڈ کو شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ (SPSA) میں درج شرائطِ پیشگی کی تکمیل کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ اس میں اہم ریگولیٹری، مالیاتی اور ٹرانزیکشن سے متعلق تقاضے شامل تھے جو فرسٹ کلوزنگ کی تکمیل کے لئے ضروری ہیں۔

بورڈ نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹرانزیکشن کی فرسٹ کلوزنگ کو عملی شکل دینے کے لئے ضروری منظوریوں کی بھی توثیق کی۔بورڈ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو شفاف، مسابقتی اور پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا تاکہ کارکردگی میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور پائیدار معاشی اصلاحات کو فروغ دیا جا سکے۔