نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.71 فیصد اضافہ ہوا ،رپورٹ

نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اسماعیل اقبال سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کےمطابق گزشتہ مالی سال 26۔2025 کے دوران شعبہ کو 11.38 ٹریلین روپے کے قرضے جاری کئے گئے جبکہ مالی سال 25۔2024 کے دوران قرضوں کی فراہمی کا حجم 9.92 ٹریلین روپے رہا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 1.46 ٹریلین روپے یعنی 14.71 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران نجی شعبہ کو 8.77 ٹریلین روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2025 میں قرضوں کاحجم 9.92 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا ۔ اس طرح مالی سال 2024 کے مقابلہ مالی سال 2025 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 13 فیصد اضافہ ہوا ۔ واضح رہے کہ مالی سال 2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 2.61 ٹریلین روپے یعنی 29.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔