اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):نجی شعبہ کو جولائی تا ستمبر 2024 کےدوران 447 ارب روپے قرضے جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں شعبہ کی جانب سے 153 ارب روپے کے قرضہ جات واپس کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں روایتی بینک سرفہرست رہے اور …
نجی شعبہ کو چار ماہ میں 447 ارب روپے کے قرضے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):نجی شعبہ کو جولائی تا ستمبر 2024 کےدوران 447 ارب روپے قرضے جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں شعبہ کی جانب سے 153 ارب روپے کے قرضہ جات واپس کئے گئے تھے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں روایتی بینک سرفہرست رہے اور اس عرصہ کے دوران روایتی بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 249.5 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران نجی شعبہ نے روایتی بینکوں سے حاصل کئے گئے 108.5 ارب روپے کے قرضے واپس کئے تھے۔
ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران اسلامی بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 200.8 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نجی شعبہ نے اسلامی بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضہ جات کی مدت میں 45.5 ارب روپے کے قرضے ادا کئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو جاری کئے گئے مجموعی قرضہ جات گزشتہ مالی سال میں جاری قرضوں کے مقابلہ میں زیادہ ہیں ۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نجی شعبہ کو 447 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 364 ارب روپے جبکہ مالی سال 2023 میں 208 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔








