نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کلےدی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کہ نرس صحت کے فروغ، بیماری کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار اداکرتی ہیں ،صحت کے پیشہ وروں کے طور پر جو کمیونٹی کے قریب ہوتے ہیں وہ کمیونٹی کی بنیاد پر دیکھ …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں کلےدی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کہ نرس صحت کے فروغ، بیماری کی روک تھام اور علاج میں اہم کردار اداکرتی ہیں ،صحت کے پیشہ وروں کے طور پر جو کمیونٹی کے قریب ہوتے ہیں وہ کمیونٹی کی بنیاد پر دیکھ بھال کے نئے ماڈلز کو رائج کرنے ،صحت کے فروغ اور بیماری کو روکنے کیلئے کوششوں کے فروغ میں اہم کردار اداکرتے ہیں ،اسی تناظر میں حکومت نرسنگ فورم قائم کرررہی ہے،جو اسلام آباد میں وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن میں قائم ہوگا ، وزارت فورم کو کام کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور پالیسیوں کی تشکےل وسےع تر مشاورت کے بعد کی جائے گی۔