نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب 7 نومبر کو پشاور یونیورسٹی میں ہوگی

157
University of Agriculture Peshawar

پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کے سب سے بڑے بحالی پروگرام ’’نشے سے پاک پشاور‘‘ مہم کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب 7 نومبر کو پشاور یونیورسٹی میں ہوگی۔ تقریب میں صوبائی وزرا ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، تاجر و صنعت کار، صحافی ، بیوروکریٹس، فنکار، سوشل ورکرز، طلبا وکلا اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے۔

کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں میراتھن ریس ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت نشے سے پاک پشاورمہم کے حوالے سے آگاہی واک منعقد ہوگی۔ اس کےعلاوہ تقریب میں اصلاحی ڈرامہ ، میوزک اور دیگر تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے جبکہ تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کریں گے۔