واشنگٹن۔4نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے توانائی، زرعی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں جاری اورآئندہ سالوں کے دوران کمی کی پیشنگوئی کی ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ''کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لک'' کے نام سے جاری حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ۔رپورٹ کے مطابق جاری سال کے دوران برینٹ تیل اوسط قیمت 80 ڈالر فی بیرل، 2025 میں 73 ڈالر اور 2026 میں 72 ڈالر فی بیرل رہنے کی …
توانائی، زرعی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں جاری اورآئندہ سالوں کے دوران کمی کاامکان ہے،عالمی بینک

مزید خبریں
واشنگٹن۔4نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے توانائی، زرعی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں جاری اورآئندہ سالوں کے دوران کمی کی پیشنگوئی کی ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ”کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لک” کے نام سے جاری حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ۔رپورٹ کے مطابق جاری سال کے دوران برینٹ تیل اوسط قیمت 80 ڈالر فی بیرل، 2025 میں 73 ڈالر اور 2026 میں 72 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے۔
جیوپولیٹکل تناؤ بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں اضافے کے خدشات ہیں ، تاہم رسد میں اضافے اور اقتصادی استحکام کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں طویل مدتی کمی کا امکان بھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025میں خام تیل کی یومیہ رسد105ملین بیرل یومیہ تک رہنے کاامکان ہے جوجاری سال کے مقابلے میں دوملین بیرل یومیہ زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے، 2024 کے بعد آئندہ دو سالوں میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں 4فیصدتک کمی متوقع ہے ۔
سازگارموسمی حالات اور پیداورمیں اضافے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ، اس کے برعکس چاکلیٹ اور کافی جیسی مصنوعات کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی پیش گوئی کے مطابق دھاتوں کی قیمتیں آئندہ دو سالوں میں مجموعی طور پر مستحکم رہیں گی جبکہ لوہے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔\








