نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام70 ویں یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے جاری

140

لاہور۔12 اگست (اے پی پی )نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہونے پر 71 ویں یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے جاری ہیں، اس سلسلے میں تحریک پاکستان کے کارکن روزانہ کی بنیاد پر تقریبات سے خطاب کر رہے ہیں، تحریک پاکستان کی نادر تاریخی تصاویر اور کتب کی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے،