نمیبیا کا بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

ونڈہوئیک ۔30اگست (اے پی پی):نمیبیا نے ملک میں درپیش بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی این این کے مطابق نمیبیا جہاں 100 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کیا جائے گا، ذبح کئے گئے …

ونڈہوئیک ۔30اگست (اے پی پی):نمیبیا نے ملک میں درپیش بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی این این کے مطابق نمیبیا جہاں 100 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کیا جائے گا، ذبح کئے گئے جانوروں کا گوشت انتہائی غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جن جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں 300 زیبرا، 100 نیل گائیں ، 83 ہاتھی، 60 جنگلی بھینسیں، 50 جنگلی ہرن اور 30 ​​ دریائی گھوڑے(ہپوز) شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق جانور قومی پارکس اور فرقہ واریت کے شکار علاقوں سے لئے جائیں گے اور ان کو پیشہ ور قصاب ذبح کریں گے۔اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنا ہے۔وزارت نے کہا کہ حکومت کی یہ مشق ضروری اور ہمارے آئینی مینڈیٹ کے مطابق ہے جہاں ہمارے قدرتی وسائل کو نمیبیا کے شہریوں کے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں خشک سالی کی شدید صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو موجود تنازعات میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔مزید برآں ہاتھیوں کو مارنے کے پیچھے کی ایک وجہ انسانوں اور جنگلی حیات کے تصادم کے خطرے کو کم کرنا ہے جو خشک سالی کے دوران اس وقت بڑھ جاتا ہے جب جانور خوراک اور پانی کی تلاش کرتے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اس مقصد کے لیے شناخت شدہ متنازعہ علاقوں سے 83 ہاتھیوں کو مارا جائے گا اور گوشت خشک سالی سے متعلق امدادی پروگرام کے لیے مختص کیا جائے گا۔مزید برآں نمیبیا نے مئی میں خشک سالی کے شدید تر ہونے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں تقریباً 1.4 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کی اعلیٰ سے شدید سطح کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں