ننکانہ صاحب۔ 02 نومبر (اے پی پی):ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد فہدامین،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزنے شرکت کی۔
اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کو اکتوبر میں 10771 کالز موصول ہوئیں جن میں 3206 ایمرجنسی کالز تھیں۔3206 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے740سڑک کے حادثات،1997میڈیکل ایمرجنسیز24,آگ لگنے کے واقعات،67لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور378دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں۔ مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے3206ایمرجنسیز میں 3201متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 1135 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی
جبکہ1999متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران67متاثرین جان سے گئے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے296مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا۔