نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا سینیٹرمولانا عبدالواسع کوجمعیت علماء اسلام بلوچستان کا امیر مقرر ہونے پر مبارکباد

110
Nawab Muhammad Aslam Khan Raisani
Nawab Muhammad Aslam Khan Raisani

کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹرمولانا عبدالواسع کو امیر اور آغا محمود شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام اپنے تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے عوامی خدمات کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔