اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیراُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی سیاسی رہنما محمد نوازشریف سے بڑھ کر محب وطن اور پاکستان سے مخلص نہیں ، نوازشریف نے پاکستان اور پاکستان کے عوام سے محبت اور خلوص عملی کردار سے ثابت کیا ہے ۔ اتوارکویہاں جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ دفاع ، قومی سلامتی ،معیشت اورقومی …
نوازشریف نے پاکستان اور پاکستان کے عوام سے محبت، خلوص عملی کردار سے ثابت کیا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیراُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی سیاسی رہنما محمد نوازشریف سے بڑھ کر محب وطن اور پاکستان سے مخلص نہیں ، نوازشریف نے پاکستان اور پاکستان کے عوام سے محبت اور خلوص عملی کردار سے ثابت کیا ہے ۔ اتوارکویہاں جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ دفاع ، قومی سلامتی ،معیشت اورقومی یکجہتی سمیت تمام شعبوں میں محمد نوازشریف کی ملک سے متعلق خدمات واضح طور پر نظر آتی ہیں ، 1990 کی دہائی میں نوازشریف نے معاشی خودکفالت کیلئے پاکستان کووسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے کے لیے موٹرویزے کا عظیم الشان منصوبہ شروع کیا اورملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی دھماکے کیے۔








