نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عوام ان کے بیانیے اور جماعتی پالیسیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عوام ان کے بیانیے اور جماعتی پالیسیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو ووٹ …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عوام ان کے بیانیے اور جماعتی پالیسیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو ووٹ دیکر ہماری جماعت کی پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے جلسوں میں عوام کی اتنی بڑی شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اقتصادی اصلاحات پیکج کے اعلان کے بعد ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔