اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت منگل کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے جبکہ علماءکرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ …
نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت منگل کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے جبکہ علماءکرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاءکی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا‘نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی‘سکیورٹی وجوہات کی بناءپر ملک بھر کے مختلف حصوں میں صبح سے رات گئے تک موبائل سروس معطل رہی ‘مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی‘جلوس کے روٹس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات تھی ‘جلوس کے آغاز سے قبل روٹس کو سکیورٹی آلات سے کلیئر کیا گیا ‘چھتوں پر جلوس دیکھنے پر مکمل پابندی رہی ‘سخت چیکنگ کے مراحل سے گذرنے کے بعد لوگ جلوسوں میں داخل ہوسکے ‘جلوس کے قریب پارکنگ اور غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند رہی








