نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے،ترجمان لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل کے میدان میں عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

لاہور۔8جون (اے پی پی):لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل کے میدان میں عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سپورٹس ایکو سسٹم کے ذریعے ملک بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے لاہور قلندرز اور ڈی این کے کے درمیان شراکت داری قائم کی گئی ہے، جس کے تحت طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ پروفیشنل سپورٹس کوچنگ اور مینٹورشپ فراہم کی جائے گی۔ اس منفرد ماڈل کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ ان کی تعلیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوان ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے انہیں تعلیم، کھیل اور روزگار کے بہتر مواقع سے جوڑا جائے گا۔ ادارے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

مزید خبریں