نوجوان اہلکاروں کو اپنی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے، شی جن پنگ

بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی): چینی صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ نوجوان اہلکاروں کو اپنی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے موسم خزاں میں نیشنل سکول آف ایڈمنسٹریشن کے نوجوان کارکنوں کے لئے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتےہوئے کہی۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے،موجودہ پیچیدہ صورتحال اور مشکل کاموں …

بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی): چینی صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ نوجوان اہلکاروں کو اپنی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے موسم خزاں میں نیشنل سکول آف ایڈمنسٹریشن کے نوجوان کارکنوں کے لئے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتےہوئے کہی۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے،موجودہ پیچیدہ صورتحال اور مشکل کاموں کو مکمل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں، خصوصاً نوجوان کیڈٹوں کو مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت کو مسلسل طور پر بلند کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور بیرونی ماحول زیادہ عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، اگلے سال چین 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت میں داخل ہو گا اور سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا۔

مزید خبریں