"پاکستان اسکواش فیڈریشن نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سکواش کھلاڑی نور زمان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔”
نور زمان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ملنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سکواش کھلاڑی نور زمان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک تاریخی اور قابلِ فخر موقع ہے کہ زمان خاندان کی تین نسلوں دادا، والد اور اب پوتےکو ملک کے اس باوقار قومی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نور زمان کا یہ اعزاز محض ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان اسکواش،پوری کھیلوں کی برادری اور پاکستانی قوم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔پی ایس ایف نے کہا کہ نور زمان کی انتھک محنت، لگن اور عالمی سطح پر شاندار کارکردگی نےپاکستان کے لیے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے۔ وہ انڈر 23 ورلڈ چیمپئن بننے سمیت اعلیٰ ترین سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنے خاندان کی شاندار کھیلوں کی میراث کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔








