نوشہرہ ورکاں، ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح رمضان سہولت بازار پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کیا،

104

نوشہرہ ورکاں۔مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک میں صارفین کو اشیائے ضروریہ کی درست قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نےعلی الصبح رمضان سہولت بازار پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا، ماڈل بازار انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، ای اے ڈی اے، محکمہ خوراک، لائیوسٹاک اور انڈسٹریز کے افسران کو بازار بند ہونے تک تمام سٹالز پر پھلوں، سبزیوں، دالوں، کھجور، چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام محکموں کے نمائندوں کو سٹالز پر خود موجود رہنے اور اشیاء کے معیار، مقدار پر ہمہ وقت نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔