نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں بدورتہ میں ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق بوٹا،علی حسن ،اکرم،نادیہ وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر رضیہ بی بی نامی خاتون کے گھر زبردستی داخل ہو کر اسے مارا پیٹا اور گالیاں دیں،اس کے کپڑے پھاڑ دیے جبکہ شور مچانے کے باوجود خاتون کی مدد کے لیے ارد گرد سے کوئی بھی نہ پہنچا ۔
مبینہ ملزمان صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔