نوشہرہ ورکاں ،تھانل دوچھ کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا

نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ تقابل دوچھہ کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 16 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ تقابل دوچھہ کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

مقتول موٹرسائیکل پر واپس گاؤ ں مچھرانوالی جا رہاتھا کہ ملزمان نے عباس علی کو قتل کرنے سے قبل اسکی بیوی کو دور ہو جانے کے لیے کہا اور فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق لیں دین کے تنازعہ پر فریقین میں فوجداری مقدمات چل رہے ہیں ۔واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں محمد ریاض گوندل ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی ڈیڈ باڈی نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔