اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال اور ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان نے محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی نقطہ نظر سے A کیٹیگری کے روٹس نوشہرہ ورکاں اور خانمسلمان کا دورہ کیا
نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کا سکیورٹی بارے محرم A کیٹیگری روٹس کا تفصیلی دورہ
نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال اور ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان نے محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی نقطہ نظر سے A کیٹیگری کے روٹس نوشہرہ ورکاں اور خانمسلمان کا دورہ کیا اس موقع پر نوشہرہ ورکاں میں اہل تشیع کی طرف سے لائسنس ہولڈر عمران علی شاہ اور دیگر افراد موجود تھے تحصیل ہیڈ کواٹر اور سرکل افیسران نے نوشہرہ ورکاں اور خانمسلمان روٹس پر سکیورٹی لگانے بارے شیڈول مرتب کیا اور کہنا ہے عشرہ محرم کے دوران امن امان کے حوالہ سے ماضی کی مزہبی روایات کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مزہبی حلقوں کا تعاون لازم ملزوم ہے ۔









