نوشہرہ پولیس کی کارروائی ، چوری ،منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

نوشہرہ پولیس کی کارروائی ، چوری ،منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

Accused arrested

مزید خبریں

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):ضلع نوشہرہ کے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے دوران کارروائی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ چور، ڈرگ سپلائر اور متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ کے ایس ایچ اوعادل سید و پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ چور، ڈرگ سپلائر اورکئ مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہ احسان ساکن مصری بانڈہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف و دو عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی۔یاد رہے کہ گرفتار ملزم تھانہ مصری بانڈہ کو کئی مقدمات میں عرصہ دراز سے مطلوب تھے۔ملزم کے خلاف ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور منشیات کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ ملزم سے برآمد اسلحہ کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاریوں مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں