نومبر 2020 کے دوران چاول کی برآمدات میں 14.44 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نومبر 2020 کے دوران چاول کی برآمدات میں 14.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران 4 لاکھ 58 ہزار 104 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمد سے 231.238 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ نومبر 2019 کے دوران چاولوں کی قومی برآمدات کا حجم 4 لاکھ 52 ہزار 10 میٹرک ٹن رہا تھا جس کی مالیت …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نومبر 2020 کے دوران چاول کی برآمدات میں 14.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران 4 لاکھ 58 ہزار 104 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمد سے 231.238 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ نومبر 2019 کے دوران چاولوں کی قومی برآمدات کا حجم 4 لاکھ 52 ہزار 10 میٹرک ٹن رہا تھا جس کی مالیت 202.065 ملین تن ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق اس دوران باسمتی چاول کی برآمدات 36.06 فیصد اضافہ سے 76.583 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ نومبر 2019 میں باسمتی چاول کی برآمدات سے 56.228 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اسی طرح نومبر 2020 کے دوران متفرق چاولوں کی برآمدات کا حجم بھی 154.656 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ نومبر 2019 کے دوران متفرق چاولوں کی برآمدات سے 145.777 ملین دالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ ادھر گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں چاولوں کی مجموعی برآمدات میں 12.58 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور جولائی تا نومبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 13 لاکھ 40 ہزار 770 میٹرک ٹن تک کم ہو گیا جبکہ جولائی تا نومبر 2019 کے دوران 16 لاکھ 28 ہزار 295 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خریف سیزن 2020.21 کے دوران چاول کی پیداوار 11.43 فیصد اضافہ سے 8.18 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ خریف سیزن میں 3.3 ملین ہیکٹر رقبہ پر چاول کاشت کئے گئے تھے ۔ مزید برآں خریف سیزن 2020.21 کے دوران پنجاب میں چاول کی پیداوار میں 20.27 فیصد اضافہ جبکہ بلوچستان میں 2 فیصد اضافہ اور خیبرپختونخوا میں 0.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم صوبہ سندھ میں چاول کی پیداوار میں گزشتہ خریف سیزن کے مقابلہ میں 3.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔