نومنتخب ارکان اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے 35 دن کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردیں، ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

:آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے نومنتخب ارکان سے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے 35 دن کے اندر اندر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردیں۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے نومنتخب ارکان سے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے 35 دن کے اندر اندر اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردیں۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کا عمل میرپور، مظفرآباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن کے ضلع باغ و کہوٹہ حویلی میں بالترتیب 27 جولائی 2026 ،2 اگست 2026 ،10 اگست 2026 اور 15 اگست 2026 کو مکمل ہو چکا ہے جس کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مذکورہ ڈویژن سے انتخابات میں حصہ لینے والے کامیاب امیدواران کے نوٹیفکیشن بالترتیب 29 جولائی 2026 ،5 اگست 2026 اور 16 اگست 2026کو جاری کرتے ہوئے شائع بھی کر دیئے ہیں۔

​آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 76 کی رو سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کے لئے لازم ہے کہ وہ کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن شائع ہونے کے بعد 35 دن کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جات فارم نمبر 28 پر مرتب کرتے ہوئے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔​مذکورہ بالا دفعہ کے تحت انتخابی اخراجات جمع نہ کرانا آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 108 کے تحت غیر قانونی فعل قرار پائے گا جس پر مطابق قانون کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

چنانچہ تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے الیکشن میں کئے گئے اخراجات کی مکمل تفصیل فارم نمبر 28 پر مرتب کرتے ہوئے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔

 

مزید خبریں