نیویارک۔29اگست (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر دو ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک …
نوویک جوکووچ اور الیگزینڈرزویروف نےیو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

مزید خبریں
نیویارک۔29اگست (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر دو ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن سربین حریف کھلاڑی لاسلو جیری کو ابتدائی دو سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دی تھی ،تیسرے سیٹ میں ان کو لاسلو جیری کے خلاف 0-2 کی برتری تھی کہ وہ فٹنس مسائل کے باعث مقابلے کے دوران دستبردار ہوگئے اور نوویک جوکووچ نے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈرمولر کو (4-6)،(6-7)،(5-7)اور (1-6)سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں روسی کھلاڑی آندرے روبلوف ،ناروے کے کیسپر رڈ ،امریکا کے ٹیلر فریٹز ، امریکا کے بینجمن ٹوڈ شیلٹن ،امریکا کے ہی فرانسس تیافو ،بلغاریہ کے ٹینس کھلاڑی گریگوردیمتروف نے کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








