نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہیں ہوگا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہیں ہوگا ،میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکمہ جاتی بھرتیوں کو پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے اور انہیں مکمل ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی …

کوئٹہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہیں ہوگا ،میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکمہ جاتی بھرتیوں کو پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے اور انہیں مکمل ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر اپنے پیغام میں کیا۔

میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ محکمہ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کے شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور انعقاد کے بعد ہم نے واضح فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں اب نوکریاں میرٹ پر ملیں گی سفارش پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکمہ جاتی بھرتیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے اور انہیں مکمل ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال نہیں ہوگا ، میں بلوچستان کی عوام سے کیا گیا وعدہ ہر صورت نبھائوں گا کہ بلوچستان میں نوکریاں نہیں بکیں گی۔