لندن ۔ 2 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق ٹینس سٹار نویک جوکووچ نے ایسٹ بورن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے فرنچ حریف گیل مونفس کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ایسٹ بورن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سربیا کے نویک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست …
نویک جوکووچ نے ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
لندن ۔ 2 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق ٹینس سٹار نویک جوکووچ نے ایسٹ بورن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے فرنچ حریف گیل مونفس کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ایسٹ بورن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سربیا کے نویک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل جیتا۔ ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔









