غزہ میں اسرائیل نے فوجی کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز غزہ کے علاقے زوائدہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں فلسطینی خاتون شہید ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید

مزید خبریں
غزہ۔16جون (اے پی پی):غزہ میں اسرائیل نے فوجی کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز غزہ کے علاقے زوائدہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں فلسطینی خاتون شہید ہوگئی۔ بمباری کا دوسرا واقعہ نصیرات میں پیش آیا جہاں ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
اسی طرح اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی طبی عملے کا ایک کارکن اور اس کا بیٹا شہید ہو گئے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج اب تک غزہ میں 73000 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔







