نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل

جمیکا۔25جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری نواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جو سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،مردوں کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور جنوبی افریقا ،افغانستان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور …

جمیکا۔25جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری نواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جو سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،مردوں کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور جنوبی افریقا ،افغانستان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 27جون کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا ۔میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ایڈن مارکرم لیڈ کر رہے ہیں اور افغانستان کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر راشد خان کر رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا 27 جون کو ہی دوسرا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی کمان مایہ نازوکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کے ہاتھ ہے۔ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29جون کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں