نو مئی واقعات ، انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں13 فروری تک توسیع کر دی

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی9 مئی کے واقعات کے دوران جلائو گھیرائو سے متعلق درج 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے متعلقہ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جمعہ کے روز عبوری ضمانت کی مدت …

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی9 مئی کے واقعات کے دوران جلائو گھیرائو سے متعلق درج 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 13 فروری تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے متعلقہ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جمعہ کے روز عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر فواد چوہدری اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات میں جناح ہائوس چوک میں گاڑی جلانے اور شیر پائو پل پر جلائو گھیرا ئوکے الزامات شامل ہیں۔